24 جولائی 2013 - 19:30
یورپی یونین نے صیہونی حکومت کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہےکہ یورپی یونین نے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرکے صیہونی حکومت کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہےکہ یورپی یونین نے حزب اللہ لبنان  کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرکے صیہونی حکومت کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے۔محمدحسن آصفری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین نے اس طرح سے صیہونی حکومت کامحافظ بننے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ انہون نے کہاکہ حزب اللہ لبنان، عالم اسلام میں صیہونی حکومت اور سامراج کے خلاف جدوجہد اور مظلوم قوموں کی حمایت کا مثالی نمونہ ہے۔ انہون نے کہاکہ شام میں امریکہ  یورپ اور بعض رجعت پسند علاقائي ملکون کی ریاستی دہشتگردی اس بھیانک طرح سے ناکام ہوئي ہےکہ انہوں نے بوکھلاہٹ میں حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ ادھر بحرین کی انقلابی شخصیتوں اور قوم نے بھی یورپی یونین کے اس بزدلانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲